چابہار(ہمگام نیوز) بروز بدھ کو چابہار شہر میں پلان کے سنگم پر واقع گاؤں گورگیج بازار میں ایک بلوچ شہری کو اس کے رشتہ داروں کے درمیان زمین کے ایک ٹکڑے پر جھگڑے کی وجہ سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

 اس بلوچ شخص کی شناخت 38 سالہ شریف گورگیج ولد جمعہ کے نام سے ہوئی ۔ جو کہ اسی علاقے کا رہائشی تھا ۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح شریف کے رشتہ داروں کے درمیان زمین کے ایک ٹکڑے پر جھگڑے کے بعد، ایک مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ شریف اپنے رشتہ داروں کے درمیان تنازعہ کو ختم کرانے کی وجہ سے ثالثی کے لیے وہاں گئے، لیکن انہیں گولی کا نشانہ بنایا گیا اور وہ جان کی بازی ہار گئے۔”