چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق اتوار کی صبح کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی نے ایک بلوچ شہری کی گھر پر چھاپہ مار کرکے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 35 سالہ “بہروز دینارزہی ولد عیسیٰ ہے جو کہ سرباز کا رہائشی ہے ۔
واضح رہے کہ اتوار کی صبح جب بہروز اپنے گھر پر آرام تھے تو قابض ایرانی آرمی نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر بغیر کسی وضاحت کے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، اور اب اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کے خلاف الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔