{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

چابہار(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے گزشتہ چند روز پہلے ایک بلوچ فرزند کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے بغیر عدالتی حکم کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار سے قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے عدالتی حکم کے بغیر ایک بلوچ فرزند 47 سالہ منوچہر شیرانی ولد دلاور سکنہ پنوج کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق، اس کی گرفتاری کے تین دن بعد، آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے دوبارہ اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کا لیپ ٹاپ ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

 واضح رہے کہ خاندان کی بار بار پوچھ تاج کے باوجود منوچہر کے بارے میں کوئی بھی ایرانی ادارے ان کی حالت بارے بتانے سے انکاری ہے ۔