Homeخبریںچابہار میں قابض ایرانی بحریہ کی جانب سے بحر بلوچستان میں...

چابہار میں قابض ایرانی بحریہ کی جانب سے بحر بلوچستان میں بلوچ ماہیگیروں کو شکار کرنے پر پابندی

چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار قابض ایرانی بحری افواج نے ماہی گیری کی سینکڑوں کشتیوں کو ماہی گیری پر جانے سے روک کر کشتیوں کو ضبط کرنے کی دھمکی دی اور بھاری موٹر کشتیوں کو ” اسکلہ” سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔

 ذرائع کے مطابق چابہار کی ایرانی بحریہ نے چابہار کے سیکڑوں بلوچ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا اور اعلان کیا کہ ماہی گیری ممنوع ہے اور 200، 150، 85 انجن پاور والی کسی بھی کشتی کو اسکلہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ خلاف ورزی کرنے پر ان کی کشتیاں ضبط کی جاتی ہیں۔

 واضح رہے کہ ہزاروں بلوچ ملاحوں اور مزدوروں کو بحریہ نے کام کرنے سے روک دیا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ ایک ایک کشتی 10 سے 15 گھرانوں کی کفالت کرتا ہے اور ملک کی مخدوش معاشی صورت حال کے باعث ان افراد کی زندگی اجیرن ہے۔

Exit mobile version