چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کو چابہار میں قابض ایرانی بحریہ نے پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گوادر سے تعلق رکھنے والے ہاتھوں چھ بلوچ شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی بحری افواج نے گوادر سے تعلق رکھنے والے چھ بلوچ اللہ بخش بلوچ، پیر بخش سمیت دیگر چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک دیگر چار افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان افراد کو قابض ایرانی بحریہ نے بلوچستان کی سمندری سرحد پر واقع کالانی بے سے گرفتار کرکے چابہار منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کی سرحد(جعلی سرحد) کے دونوں جانب بہت سے بلوچ شہری مناسب اور مستحکم ملازمتیں نہ ہونے کی وجہ سے ماہیگیری ایندھن برداری کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہیں اور ان کے ایک دوسرے کے ساتھ معاشی تعلقات ہیں۔