چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے رحمان آباد محلے میں قابض ایرانی آئی آر جی سی فورسز نے پولیس اور بلدیہ کی مدد سے بلوچوں کے رہائشی مکانات کو بغیر پیشگی اطلاع کے بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینری سے مسمار کرکے تباہ کر دیا ۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق اس محلے کے مکینوں نے آرمی اور دیگر اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ عدالتی حکم نامہ دکھائیں لیکن انہوں نے حکم نامہ دکھائے بغیر اعلان کیا کہ ان کے پاس عدالتی حکام کا خط موجود ہے۔

 اس کے علاوہ اہلکاروں نے اس محلے کے مکینوں پر حملہ کیا اور گھروں کی تباہی کی فلم بندی کرنے سے بھی روک دیا۔