چابہار(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ کی صبح مقامی افراد کو چابہار کے گاؤں بریس میں ایک شخص کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی ملی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے علاقے بریس میں مقامی افراد کو لٹکی ہوئی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔

مزید رپورٹ کے مطابق اس شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کچھ غیر مصدقہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شخص پاکستان سے تعلق رکھنے والا مزدور ہے جو بلوچستان میں کام کرنے آیا تھا۔

 موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق اس شہری کے پاؤں زمین پر ہیں اور جو بلاکس غالباً چڑھنے اور لٹکنے کے لیے رکھے گئے تھے وہ مکمل طور پر کھڑے ہیں۔

 اس سے اس شخص کے لیے خودکشی کا امکان کم ہوجاتا ہے لیکن دوسری جانب ان تصاویر کے مطابق یہ واضح ہے کہ اس کا دم گھٹ گیا تھا۔