Homeخبریںچابہار کے پنک جھیل میں دو کم سن بچے ڈوب گئے ایک...

چابہار کے پنک جھیل میں دو کم سن بچے ڈوب گئے ایک جانبحق دوسرے کو بچا لیا گیا

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 12 مئی کو چابہار پنک جھیل میں دو بلوچ بچے ڈوب گئے جن میں سے ایک جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چابہار کے پنک جھیل میں دو کم سن بچے ڈوب گئے جن میں ایک بچے کو ریسکیو دے کر بچایا گیا جبکہ ایک بچہ محمد عمر ریکی ولد عبدالمجید ڈوب کر جانبحق ہوگئے ـ

دونوں بچے پنک ( گلابی) جھیل میں ڈوب گئے جن میں سے ایک کو اس کے والد نے بچا لیا اور محمد عمر اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے کے دوران 37 بلوچ شہری، جن میں سے 21 بچے شامل تھے، گرم پانیوں، دریاؤں، سمندروں، نہروں میں ڈوب کر یا گرنے سے جانبحق یا زخمی ہوئے ہیں ۔

Exit mobile version