زاهدان(همگام نیوز ) اطلاع کے کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چاہ ہاشم جلگہ میں زمین کے ایک ٹکڑے پر جھگڑے کے نتیجے میں سات بلوچ شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
جانبحق ہونے والے شہریوں کی شناخت رسول بخش بامری ولد فتح محمد، اکبر بامری ولد رسول بخش، مرتضی بامری ولد رسول بخش، فریدون ناروہی ولد صابر اور ولد زرغم بامری ولد اسلام شامل ہیں۔ زخمی شہریوں کی شناخت اسلام بامری ولد درااور مہران بامری ولد اسلام شامل ہیں
واضح رہے کہ میرآباد جلگہ چاہ ہاشم میں زمین کے ایک ٹکڑے کو لے کر دو فریقوں کے درمیان یہ جھگڑا ہوا، زخمیوں کو ایرانشہر کے خاتم اسپتال منتقل کیا گیا۔