Oplus_131072

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )این این آئی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو چکی ہے ، چمن اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے مختلف علاقوں چمن اور زیارت میں سال 2025 کی پہلی برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کھو جک پاس، توبہ اچکزئی ، خواجہ عمران ، زیارت ، چاغی کے علاقے بر آنچه رباط کرتا کا، گزے گون ، پتکوک ، صالحان باسلانی ، کان مہترزئی کے پہاڑی سلسلوں پر برفباری سے درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 3 سے چار تک ریکار ڈ کیا گیا ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ ، پشین، مستونگ، قلعہ عبد الله ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت ، ہرنائی، قلات، بارکھان اور شیرانی میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ این ایچ اے حکام کے مطابق برف کو شاہراہ سے ہٹانے کیلئے گریڈر کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ محکمہ

موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ دوسری جانب شدید سردی میں کوئٹہ کے علاقے نواں کلی، سریاب روڈ، جوائنٹ روڈ، میکانگی روڈ، سبزل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔