شال (ہمگام نیوز ) بلوچ قوم پرست رہنماء عبدالنبی بنگلزھی نے اپنے بیان میں چمن کے پر امن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا چمن کے عوام کے احتجاجی کیمپ پر سرکاری فورسز کاحملہ ، تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت اور شرمناک ہیں۔
انہوں نے کہا انگریزوں نے اپنے مقاصد کے لیے پشتون اوربلوچ کو تقسیم کیا پاکستانی ریاست محکوم و قابض اقوام کی تاریخی زمین کو اپنی کالونی سمجھ کر اپنے غیر انسانی اقدامات کو پروان چڑھا رہی ہے۔پاکستانی مظالم کے خلاف مظلوم اقوام کی مزاحمت قابل ستائش ہے۔
عبدالنبی بنگلزھی نے کہا ڈیورنڈ لائن نہ پہلےمنظور تھا اور نہ اب منظور ہے ،چمن کے عوام کے مطالبات جائز ہیں لیکن ناجائز ریاست انہیں تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔