نصیر آباد (ہمگام نیوز) چھتر علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصیر آباد کے علاقے چھتر کے پولیس تھانہ فلیجی حدود گوٹھ بانڑی میں راحب علی ولد بادو قوم بگٹی کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔ قتل کا مقدمہ پولیس تھانہ فلیجی میں درج کیا گیا مزید پولیس تفتیش کر رہی ہے۔