ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی، سوئی شاہراہ سے سرکاری حمایت یافتہ دو افراد کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا هے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے سوئی جاتے ہوئے سرکار حمایت یافتہ گروہ کے دو ارکان کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق درجنوں مسلح افراد نے سوئی تا ڈیرہ بگٹی جانے والے مرکزی شاہرہ کو ٹلی مٹ کے مقام پر بلاک کر کے متعدد گاڑیوں کی تلاشی لیکر دو افراد کو شناخت کے بعد اغوا کر لیا۔ ایک کی شناخت باز محمد ولد توڈو مندوانی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے تاہم دوسرے شخص کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی