ڈیرہ بگٹی:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کو شدید زخمی کردیا، جنہیں تشویشناک حالت میں پنجاب منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ بگٹی شہر میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے محمد حیات ولد غلام محمد شالوانی اور سیلم جان ولد عبدالحق پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ زخمی ہونے والے یہ دونوں افراد 2006 میں ایک بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کے تین ساتھیوں کی شہادت میں براہ راست ملوث تھے، اور انہیں مبینہ طور پر اسی بنیاد پر نشانہ بنایا گ

یا۔