ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ ایک مہینے سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج سوئی میں شاہ زین پمپ کے مقام پر دن دھاڑے پاکستانی فوج نے خیر اللہ ولد مراد بگٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

یاد رہے کہ سوئی میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران 50 کے قریب لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

پاکستانی فوج اور سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ جبری گرفتاریاں جارہی ہیں جبکہ ان کو سرفراز بگٹی کے ڈیتھ سکواڈ کی بھی بھرپور مدد حاصل ہے۔

سوئی میں چھاپوں کے دوران گھروں میں لوٹ مار اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانا بھی جاری ہے۔