ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج نے آپریشن کو مزید وسیع کرتے ہوئے لنجہ، گنجہ، آشکانی، اور شیشی کے علاقوں کو مکمل طور پر محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے۔

آمدہ اطلات کے مطابق مزکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے جن میں حاجی رضا محمد بگٹی، خان محمد بگٹی، بزدار بگٹی اور سہنڑا بگٹی شامل ہیں اور گھروں میں موجود تمام قیمتی اشیاء بھی لوٹ لیے گئے ہیں اور اس دوران خواتین اور بچوں پر تشدد بھی کیا گیا ہے ۔

آخری اطلاعات تک پاکستانی فوج کی ایک بڑی تعداد مزکورہ علاقوں میں موجود تھی اس علاقے میں مموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے مزید گرفتاریوں اور نقصانات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔