دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ 

ڈیرہ بگٹی میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ 

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز ) پاکستانی فوج کے ہاتھوں ڈیرہ بگٹی میں نہتے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے۔

گزشتہ رات پاکستانی فوج نے سوئی کے علاقے دیناری کالونی میں گھروں پر چھاپے مارے اور خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ آج سوئی شہر کے مخلتف علاقوں سے تین سے زائد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا جس میں ایک تیرا سال کا لڑکا ہے جس کی شناخت ستار ولد علی محمد بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر لاپتہ کیے جانے والوں میں اعجاز ولد سائیں بخش بگٹی اور احسان ولد شیراز جھکرانی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سوئی میں فورسز کی جانب سے پچھلے دو ہفتے سے زائد عرصہ سے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں اب تک چالیس سے زائد لوگوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز