ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی میں مدرسے میں زیر تعلیم بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے مزید اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے مدرسے کا طالب علم جو گزشتہ روز سے گمشدہ تھا آج پیرکوہ سے دور ایک سنسان جگہ سے اس کی لاش برآمد کرلی گئی ہے بچہ سنگسیلہ کا رہائشی تھا جو پیرکوہ کے مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔
مزید اطلاع کے مطابق گزشتہ روز اس بچے سمیت چھ بچے مدرسے سے فرار ہوگئے تھے جن میں پانچ بچوں کو رشتے داروں نے تلاش کر لیا تھا جبکہ ملوک پیروزانی بگٹی کا بچہ مردہ حالت میں ملا ہے جس کی عمر آٹھ سال بتائی جارہی ہے
سوشل میڈیا پر بچے کی تصاویر گردش کررہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات واضع طور نمایاں ہیں تاہم ابھی تک موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
بچے کی موت کو لیکر مقامی سماجی اور قبائلی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر موت کی وجوہات سامنے لائے جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے۔