جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںڈیرہ مراد جمالی، زمینی تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک...

ڈیرہ مراد جمالی، زمینی تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی

تمبو ( ہمگام نیوز ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل دوسرا زخمی ہوگیا پولیس نے فوری کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق منگولی تھانہ کی حدود گوٹھ میراں بخش چنجنی میں زمین کے تنازعہ پر چنجنی قبائل میں تصادم ہوا فائرنگ سے محمد بلال چنجنی موقع پر جانبحق جبکہ اس کا بھائی غلام حیدر چنجنی شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر منگولی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او داد محمد بھنگر محرر جاڑا خان جویا دیگر ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے لاش اور زخمی کو سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز