شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںڈیرہ مراد جمالی میں ایک شخص قتل , مستونگ میں گاڑی کی...

ڈیرہ مراد جمالی میں ایک شخص قتل , مستونگ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (ہمگام نیوز)ڈیرہ مراد جمالی میں مسلؒح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، خبر کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اصغر علی ولد غلام سرور قوم بھنگر نامی شخص کو قتل کردیا. پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہا ھے۔ مزید تفتیش سٹی پولیس کررہی ہے ۔

دریں اثناء مستونگ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

خبر کے مطابق مستونگ میں مونگچر کراس کے مقام پر زمباد گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان بحق ہو گیا، جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز