ڈیرہ مراد جمالی(ہمگام نیوز )اطلاع کے مطابق پولیس تھانہ چھتر میں غیرت کے نام پر شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنی بیوی اور اسکے آشنا کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق پولیس تھانہ چھتر کے گوٹھ محمد صدیق مغیری میں ملزم نے اپنی بیوی ریشماں اور اسکے آشنا عاشق علی کو غیرت کے نام ہر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی چھتر پولیس نے شروع کردی ہے۔