ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) بلوچ رپبلکن پارٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن کے 14 دن بعد، ڈاکٹر جامک ولد واشو بگٹی کو پاکستان کی آئی ایس آئی نے سوئی کے تحصیل بازار میں واقع ان کے کلینک سے اغوا کر لیا ہے

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں نگرانی کرنے والے ڈرون مسلسل ڈیرہ بگٹی کے آسمان پر منڈلا رہے ہیں

 جس سے مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل رہا ہے

 بی آر پی نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوہناری مٹ میں ایک سکول پر بھی قبضہ کر کے اسے فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے۔

  خیال رہے بلوچ رپبلکن پارٹی نے ڈیرہ بگٹی آپریشن اور لوگوں کے لاپتہ کرنے کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں بڑی تعداد بلوچ نوجوانوں نے شرکت کی مظاہرین نے عالمی اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں فوجی آپریشن اور جبری گمشدگیوں پر فوری نوٹس لے