پنجگور ( ہمگام نیوز) شہید عبدلباسط مینگل کے لواحقین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 دن گزرنے کے باوجود بھی شہید عبدلباسط مینگل کیس کی ایف آئی آر کی کاپی نہیں دے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ڈی سی پنجگور اور ڈی پی او پنجگور نے ایک ہفتے کے اندر چشم دید گواہوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق کیس میں پیشرفت نہیں کی تو ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل بہت سخت احتجاج ہوگا ۔

 جس میں سول سوسائٹی خاران اور آل پارٹیز خاران کے تعاون سے پریس کلب خاران ، کمشنر مکران ، ڈی آئی جی مکران ، ڈپٹی کمشنر پنجگور اور ایس پی آفس پنجگور کے سامنے دھرنا جبکہ خاران میں پہیہ جام ہڑتال ، سی پیک روڑ بمقام ناگ ، تفتان کوئٹہ روڑ بمقام دالبندین بلاک کیا جائے گا اور خواتین و بچوں سمیت خاران تا کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کرکے وزیراعلی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ۔