منگل, جون 25, 2024
ہومخبریںژوب، ایک شخص جاں بحق،کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

ژوب، ایک شخص جاں بحق،کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ہیزئی آباد محلہ میں بجلی کھمبا پر کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن عبدالسلام حریفال جاں بحق ہوگئے۔ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حواکے کردیا ذرائع کے مطابق کیسکوحکام نے اسی علاقے کے بجلی شیڈول کے اوقات سے پہلے چھوڑدیا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جاں بحق شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ وجہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہیں، مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز