ژوب(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس جو کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، سروبء کی چڑھائی پر پہاڑ سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس اور مقامی حکام نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سڑک کو صاف کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔