ژوب (ہمگام نیوز) شاہراہِ کوئٹہ پر جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کے استقبالیہ قافلے پر خودکش دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر ژوب کے شاہراہِ کوئٹہ پر ٹرک اڈہ کے قریب جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کے استقبالیہ قافلے پر مبینہ خودکش دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے میں ایک شخص ہلاک، چار زخمی ہوگئے جب کہ سراج الحق خود محفوظ رہا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کچھ دیر بعد ژوب بازار میں منعقد جلسے میں خطاب کیلئے آرہے تھے کہ راستے میں قافلے کو نشانا بنایا گیا۔