ژوب(ہمگام نیوز ) ژوب میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے. فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 7 دہششتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا جب کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔