ژوب ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر ژوب میں قابض پاکستانی آرمی نے فوجی جارحیت کے دوران 15 عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
قابض پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق فورسز نے ژوب کے علاقے سامبازا میں ایک آپریشن کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک ہونے والوں سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی کی مارا گیا
۔