Homeخبریںژوب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے 6 افراد کی لاشیں...

ژوب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے 6 افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) ژوب گزشتہ روز پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والی 6 افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لاشوں کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئ۔

دوسری جانب سرکاری حکام کے مطابق مارے جانے والے افراد سکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

جبکہ وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بتایا کہ ان افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان 6 افراد کی لاشیں ژوب سے لائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے کارروائیاں مشکوک رہی ہے جبکہ بعض کارروائیوں میں بلوچستان سے جبری لاپتہ افراد کو قتل کرنے کے شواہد ملے ہیں بلوچستان کی قوم دوست جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظمیں ان مقابلوں کو جعلی قرار دیتے ہیں۔

Exit mobile version