سراوان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کالانی گواتر میں بروز اتوار قابض ایرانی مرصاد فورسز نے دو تیلکش کی گاڑیوں کا پیچھا کرنے کے بعد گاڑی میں سوار افراد پر حملہ کرکے انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک ان دونوں بلوچ شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ان فورسز نے پہلی گاڑی کے ڈرائیور سے جس کا تعلق دشتیاری سے تھا، سے لاکھوں تمن کا بھتہ طلب کیا لیکن تیلکش کی مزاحمت کے باعث فورسز نے اس کی گاڑی کو ضبط کرکے لے گئے ۔