کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کانگو سے متاثرہ مزید 2 افراد کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ، ترجمان وائے ڈی اےڈاکٹر عارف کیمطابق حکومت معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی،ترجمان وائے ڈی اے کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کی ایک خاتون فارماسسٹ کو کراچی منتقل کردیا گیا،کراچی منتقل ہونیوالوں کی تعداد 9 ہوگئی،ابتک 16 کانگو پازیٹو ہوگئے ہیں،ڈاکٹر عارف کا کہنا تھا کہ آج مزید 2 افراد کو کراچی منتقل کیا جائیگا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔