کراچی(ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سرکاری ڈکیت اور منشیات فروشوں کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔طاہر نامی شہری کو پاک کالونی پرانا گولی مار کے علاقے میں منشیات فروش گروہوں نے فائرنگ کر کے قتل کردی واقعہ پر پرانا گولی مار میں احتجاج جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتا ل منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات جا ری ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ مقتول طاہر پر گینگ وار ریاست گروہ کے کارندوں نے فائرنگ کی، واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب صفورا غازی گوٹھ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 32 سالہ شبیر احمد ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شخص کے پڑوسی نے کہا کہ مقتول شبیر اپنے کزن سلطان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ غازی گوٹھ کے قریب ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے اسلحہ دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی۔

پڑوسی نے بتایا کہ شبیر کے پاس اپنا نائن ایم ایم پستول موجود تھا، شبیر نے ملزمان کو دیکھ کر اپنا پستول نکالنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے پہلے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔

 مقتول شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا، شبیر غازی گوٹھ کا ہی رہائشی تھا جس کا آبائی تعلق قمبر شہداد کوٹ سے تھا، مقتول کے اہخانہ ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش قمبر شہدادکوٹ لیکر روانہ ہوگئے۔