کراچی (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) اسلام آباد میں موجود لانگ مارچ کے توسط سے ان کے حوصلوں کو بحال رکھنے کے غرض سے بتاریخ 7 جنوری بروز اتوار سہ پہر 2 بجے شرافی گوٹھ شیخہ مسجد کے سامنے سے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ شہید بالاچ بلوچ کے بہیمانہ قتل کے بعد تربت سے شروع ہونے والی احتجاج نے ایک دھرنے کی شکل اختیار کی ہوئی ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہی میں یہ دھرنا تربت سے اسلام آباد تک بے شمار مشکلات و مصائب کا سامنا کرتے ہوئے پہنچا ہے۔ جس کی تمام تر تفصیلات آپ لوگوں کو معلوم ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے آئندہ لائحہ عمل کے تحت مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنوں کو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) بتاریخ 7 جنوری بروز اتوار سہ پہر 2 بجے میں شرافی گوٹھ شیخہ مسجد ملیر سے ایک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کرتی ہے، ہم پورے کراچی کے انسان دوست اور بلوچ قوم سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاجی ریلی میں شریک ہو کر اپنے قومیت کے فرض کو ادا کریں، یہ ریلی ہمارے جدوجہد میں ہمیں ہمت و حوصلہ فراہم کرنے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

 ہم ملیر سمیت کراچی میں موجود دیگر علاقوں کے انسان دوست بلوچ عوام اور دیگر تمام انسانیت دوست اور مختلف طبقات کے لوگوں سے اس احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔