کراچی (ھمگام نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو ارکان کو گرفتار کرنا کا دعوی سامنے آیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطانق وفاقی خفیہ اداروں اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کالاکوٹ میں چھاپہ مارکر ولید اور شعیب حراست میں لیا گیا ہے جن سے دو دستی بم برآمد کیا گیا اور انکا تعلق ڈاکٹر اللہ نذر گروپ سے ہے۔
پولیس افسر کے مطابق دونوں صوبائی دار الحکومت میں تخریبکاری کرنے کی منصوبندی کررہے تھے جنکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تاہم دوسری جانب بلوچ مسلح تنظیم بی ایل ایف کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے قابض پاکستانی فورسز کراچی میں بلوچوں کو گرفتار کرکے انہیں بلوچ مزاحمتی تنظیموں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ۔