کراچی (ہمگام نیوز) گزشتہ روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سماجی کارکن جبران ناصر گھر پہنچ گئے۔
پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیس ٹیم کچھ دیر بعد جبران ناصر سے ملاقات کرے گی۔
خیال رہے کہ جبران ناصرکی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے شوہر کے مبینہ اغوا پر اندراج مقدمہ کی درخواست کلفٹن تھانے میں جمع کرائی تھی۔
منشا پاشا نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈیفنس فیز 5 کے قریب سے گزرتے ہوئے ہماری گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی، سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے ہماری گاڑی کا آگے سے راستہ روکا۔
درخواست گزار کے مطابق دونوں گاڑیوں میں تقریباً 15 مسلح افراد تھے، میرے شوہر کو مسلح افراد نے زبردستی گاڑی سے اتارا اور ساتھ لے گئے۔