کردستان (ہمگام نیوز ) مقبوضہ کردستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، سیلاب نے ارفا میں 12 اور ادیامان میں 2 لوگوں کی جانیں لی ہیں، اور چار افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔
زلزلہ متاثرہ ترک مقبوضہ کردستان میں بدھ کو ہونے والی بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال میں متاثرین کے ٹینٹ اور کیمپ بہہ گئے۔
ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں 100 ملی لیٹر فی مربع میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے۔
شام اور ترک کے زیر تسلط کردستان میں چھ فروری کو آنے والے زلزلے سے لگ بھگ 48 ہزار افراد ہلاک جب کہ لاکھوں گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔