Homeخبریںکردستان پرترک حملے کیخلاف بی بی سی لندن کے سامنے 11 جون...

کردستان پرترک حملے کیخلاف بی بی سی لندن کے سامنے 11 جون کو گلوبل ڈے ایکیشن کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ کرد اسمبلی

لندن (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کردستان پر حالیہ ترک حملوں کے خلاف کرد اسمبلی اور ڈیفیڈ کردستان کی جانب سے 11 جون کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عالمی خبر رساں ادارے بی بی سی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے جس میں مغربی ممالک پر ترکی پر دباو ڈالنے اور عراق کے زیر تسلط کردستان میں ترک حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

لندن میں ڈیفینڈ کردستان کی جانب سے تقسیم کیے گئے ایک پمفلٹ کے مطابق ترکی نے 23 اپریل کو کردستان میں ملٹری آپریشن کا آغاز کیا ہے آپریشن میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کے دعوی بھی سامنے آئے ہیں۔

ہمفلٹ میں ہیومن رائٹس سمیت آزادی پسند حلقوں کو احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے ـ

Exit mobile version