کرمان (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 15 نومبر 2023 کو فجر کے وقت محترمہ زرخاتون مزارزہی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جنہیں دو روز قبل کرمان جیل کے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا اور اسی اس جیل میں پھانسی دی گئی۔
گزشتہ روز منگل دوپہر 2:00 بجے کے قریب، شہاب کرمان کے عدالتی اور جیل حکام نے قید تنہائی میں رہنے والی زرخاتون مزارزہی کے خاندان کو آخری بار ان سے ملنے کی اجازت دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 30 دسمبر 2017 کو محترمہ مزار زہی کو قابض ایرانی فورسز نے کرمان صوبے کے شہر رائن میں “زنگی کیسل” چوکی سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ بس کے ذریعے شیراز جارہی تھی ۔ گرفتار بعد ان پر منشیات فروشی کا الزام عائد کرکے اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔
زرخاتون مزارزہی نے عدالت میں اپنے بیانات میں کہا تھا کہ بس میں دریافت ہونے والا منشیات ان کا نہیں تھا تاہم عدالت نے ان کے دفاع کی پرواہ کیے بغیر انہیں موت کی سزا سنائی۔
واضح رہے کہ ایک تجربہ کار وکیل کی خدمات حاصل کرنے اور اپنی بے گناہی کے دعوے کا مؤثر طریقے سے دفاع کرنے کی مالی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے بالآخر 13 فروری 2022 بروز بدھ کو کرمان کی عدالت کی پہلی شاخ نے انہیں موت کی سزا سنائی۔