Saturday, July 6, 2024
Homeاسپورٹسکرکٹ ولڈکپ 2023: دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم کو افغانستان کے سامنے شکست

کرکٹ ولڈکپ 2023: دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم کو افغانستان کے سامنے شکست

نئی دہلی (ہمگام نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پہلا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 69 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یہ افغانستان کی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل افغانستان نے 17 ورلڈکپ میچز کھیلے، جس میں 16 میں شکست اور صرف ایک میں کامیابی ملی تھی۔

اتوار کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی،گرباز 80 اور اکرام 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ اس میچ سے قبل ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی تھیں، انگلینڈ نے ایک میچ جیتا جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی اننگز کا آغاز شاندار رہا،اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران کے درمیان پہلی وکٹ پر 114رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم پھر ابراہیم کو انگلش بولر عادل رشید نے 28 رنز پر پویلین بھیجا۔

اس کے علاوہ 3 رنز بنانے کے بعد نئے ا?نے والے بیٹر رحمت شاہ بھی عادل رشید کا شکار بنے جبکہ رحمان اللہ گرباز بھی 80 رنز بناکر رن آوٹ ہوئے، عظمت اللہ عمرزئی کو لیونگ اسٹون نے 19 رنز پر آوٹ کیا۔ تاہم اکرام علی نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا، اس کے علاوہ راشد خان نے 23 اور مجیب الرحمان نے 28 رنز بنائے۔

یوں افغانستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز پر آوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بشکریہ: مانیٹرنگ ڈیسک

یہ بھی پڑھیں

فیچرز