Homeانٹرنشنلکریمیا میں 25 ڈرونز سے کے گئے یوکرینی حملے کو ناکام بنا...

کریمیا میں 25 ڈرونز سے کے گئے یوکرینی حملے کو ناکام بنا دیا: روس

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ کیف حکومت کی جانب سے روس کے زیر قبضہ کریمیا میں 25 ڈرونز کے ذریعے دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی “سپوتنک” کے مطابق روسی دفاع نے اتوار کو اپنے بیان میں مزید کہا کہ فضائی دفاعی میڈیا نے 16 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کیا۔ 9 دیگر ڈرونز کو الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے بے اثر کر دیا گیا۔ روسی دفاع نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ اس نے کیف حکومت کی طرف سے ماسکو میں اہداف پر تین ڈرونز کے ذریعے شروع کیے گئے ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

روس کے صدر پوتین نے ہفتہ کی شام کہا کہ روس نے کریمیا کے پل پر یوکرین کی طرف سے دہشت گردانہ حملے کے بعد کچھ حفاظتی حملے کیے ہیں جس سے وہاں کچھ نقصان بھی ہوا ہے۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے کے دوران ماسکو کے مطابق یوکرین کے ایک حملے میں ایک روسی جوڑا ہلاک اور ان کی 14 سالہ بیٹی زخمی ہو گئی تھی۔

Exit mobile version