کسرکند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو کسرکند کے ساربوک علاقے میں ایک بلوچ شہری جو کہ نیکشہر شہر کے ایمرجنسی اہلکاروں میں سے ایک تھا کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 35 سالہ عبدالخالق بلیدی ولد زمان ہے جو کہ ساربوک کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 20:50 کے قریب پیش آیا اور ساربوک شہر میں مسلح افراد نے انتقام کی نیت سے اس پر فائرنگ کر دی جو کہ شدید زخمی ہوا ہسپتال پہنچنے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔