کسرکند(ہمگام نیوز ) بروز ہفتہ کو کسرکند کے علاقے ھلونچکان میں واقع درواسک کے پہاڑی علاقوں میں ایک
بلوچ شہری کی لاش برآمد ہوئی جو کہ آٹھ دن قبل وہ انہی پہاڑی علاقوں میں شکار کے سلسلے میں گیا ہوا تھا ۔
اس شخص کی شناخت 30 سالہ عبداللہ بلوچ قادر ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی جو کہ کسرکند کے علاقے ھلونچکان کے گاؤں درواسک کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق یہ شخص درواسک کے
پہاڑ کی بلندیوں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مر گیا، اور اس کی لاش آج صبح لاپتہ ہونے والے علاقے کے پہاڑوں سے تلاش کرنے والی ٹیموں کو مل
ی۔”