{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

کسرکند(ہمگام نیوز ) بروز منگل کی شام کو کسرکند شہر کے علاقے تلنگ کے گاؤں ڈاک میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کسرکند کے علاقے تلنگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ ہمایون تخشیدہ ولد شاہ بخش جانبحق ہوگیا جو کہ تلنگ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 یہ واقعہ رات 7 بجے کے قریب تلنگ کے ڈک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی میں مسلح افراد سوار تھے اور انہوں نے ہمایوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔