Sunday, July 7, 2024
Homeخبریںکلگان میں قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب اسلامی کی بچھائی گئی بارودی...

کلگان میں قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب اسلامی کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ایک بلوچ خانہ بدوش خاتون شہید

سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 21 جون کو سراوان کے علاقے کلگان کے پتکوکی گاؤں میں ایک معمر بلوچ خانہ بدوش عورت جو اپنی رہائش گاہ کے قریب مویشی چرا رہی تھی آئی آر جی سی کی بچھائی گئی بارودی سرنگ پر قدم رکھنے کی وجہ سے شہید ہوگئی ۔

 اس بلوچ خانہ بدوش خاتون کی شناخت 70 سالہ مہر بی بی سیاھانی ولد عبداللہ سیاھانی ہے جو کہ پتکوکی کلگان سراوان کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق مہر بی بی اپنے گاؤں پتکوکی کے قریب اپنی بھیڑیں چرانے کے لیے لے جا رہی تھی، جب اس کا قدم قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر آ گئی اور بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ان کا جسم ریزہ ریزہ ہو گیا اور وہ شہید ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو ان کی لاش کو گاؤں کے لوگوں نے دفنایا جہاں وہ رہتی تھی ۔

 ذرائع نے مزید کہا تقریبا 20 دن قبل ایک اور بلوچ نوجوان جو اس علاقے میں اپنے مویشیوں کی تلاش میں تھا، بارودی سرنگ پر قدم رکھنے کی وجہ سے شہید ہوگیا تھا ۔

 اس سے قبل 29 جنوری 2024 کو ایک 11 سالہ بلوچ بچہ سرحدی علاقے کلگان سراوان میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے اپنی ٹانگ کھو بیٹھا تھا اور جبکہ ایک سوختبر سمیت زخمی ہوا تھا اور دیگر کئی افراد اس طرح کے واقعات سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 واضح رہے کہ برسوں سے قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سمیت فوجی دستوں نے بلوچستان کے بہت سے سرحدی خانہ بدوش علاقوں اور صوبہ کرمان کے سرحدی صحرائی علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں چرواہاہوں نے نقل مکانی کی اور اپنی مویشی چراتے ہیں۔ جہاں بعض اوقات خانہ بدوش اور راہگیر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز