کندھار (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج دن 12 بجے کے قریب افغانستان کے شہر کندھار میں دو بگٹی بلوچ مہاجرین کو شہید کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے افغانستان کے شہر کندھار میں بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے سیٹھ گل بہار بگٹی اور ان کے بیٹے مراد علی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
اس حوالے سے بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بگٹی مہاجرین کے قتل میں پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی براہ راست ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی یہاں بلوچ مہاجرین کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
شیر محمد بگٹی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کو مینشن کرتے ہوے کہا کہ افغانستان میں پاکستان بلوچ مہاجرین کا قتل جاری رکھا ہوا اور بین الاقوامی ریفیوجی ایجنسیز ان مہاجرین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔