کنرک(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق کنرک قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اسے اپنی گاڑی سے ٹکرا مار دی جس سے گاڑی کسی اور گاڑی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پانچ بلوچ شہید اور دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کنرک میں قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے ایک بلوچ کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے اس کی گاڑی کو اپنی گاڑی سے ٹکرا مار دی جس سے وہ گاڑی کسی اور گاڑی سے تصادم کر گئی جس سے 26 سالہ محمد گردھاری ولد خیر محمد ، ساکن لاشار، شکور بلیدی ولد رحمدل، عبداللہ بلوچزہی دونوں کا تعلق گھ(نیکشہر ) سے ہے اور عبدالشکور ولد عبدالغفور بھی اس حادثے میں شہید ہوگئے ۔
اس گاڑی میں دیگر ایک اور شخص بھی مارا گیا اور دو زخمی ہوگئے جنکی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے ۔