
کنرک، دشتیاری(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق کنرک اور دشتیاری میں پانی میں ڈوب کر دو بچے جانبحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے کنک کے گاؤں نکم بکان میں ایک بچہ ندی کے گہرے حصے میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
اس بچے کی شناخت 9 سالہ عبدالقادر دہقان ولد اکبر ساکن سرگان کنرک بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نکم بکان گاؤں میں واقع دراب ندی میں کئی بچے نہانے گئے تھے کہ عبدالقادر دریا کے گہرے حصے میں ڈوب گیا اور کئی منٹوں کے بعد اس کی لاش اس کے چچا نے ندی سے باہر نکالا ۔
اس کے علاوہ دشتیاری شہر کے گاؤں کچ نوبندیاں میں ایک بچہ پانی کے گڑھے میں گر کر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
اس بچے کی شناخت 4 سالہ مولہم کدخدائی ہے جو کہ اکرم کا بیٹا ہے اکرم جو کہ موچا کے نام سے مشہور ہے ۔
ذرائع کے مطابق بارش اور طغیانی کے باعث دشتیاری شہر میں کئی گڑھے اور تالاب پانی سے بھر گئے ہیں اور گزشتہ چند ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی بچے اور شہری ڈوب کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دشتیاری اور کنالرک جیسے کئی علاقے پانی کی فراہمی اور پائپنگ نیٹ ورکس سے محروم ہیں اور لوگ ھوٹگ میں جمع ہونے والے پانی کو استعمال کرکے اپنا پینے کا پانی تیار کرتے ہیں۔