کنرک(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق 25 اکتوبر بروز بدھ کی شام کنرک کاؤنٹی کے سرگان گاؤں میں واقع دریائے بانسنت میں ڈوبنے سے ایک 14 سالہ لڑکی جانبحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دریا میں ڈوبنے والی اس لڑکی شناخت ہادیہ مرزا بنت نور محمد ساکن سرگان ہے ۔
اس کے علاوہ بروز جمعرات کو سرباز راسک محور میں ایندھن بردار گاڑی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جانبحق بچے کی مجتبی ولد محسن ساکن کجوم سرباز ہے ۔
یہ واقعہ کجوم گاؤں کے سامنے اس وقت پیش آیا جب بچہ سڑک عبور کر رہا تھا۔