{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

کنرک(ہمگام نیوز) آج بروز پیر دسمبر ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کو کنرک کے ساحلی علاقے بردپ میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہید ہوگیا ۔

شہید ہونے والے اس بلوچ کی شناخت 25 سالہ احمد دادکریم زادہ ولد محمد کی نام سے ہوئی جو کہ کنرک کے علاقے ہوتک کا رہائشی بتایا گیا ۔

  ذرائع کے مطابق آج صبح قابض ایرانی فورسز نے احمد پر بغیر پیشگی انتباہ کے کنرک کے علاقے بردپ میں دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ موقع پر شہید ہوگئے ۔

 واضح رہے کہ قابض ایرانی فوج، پولیس اور دیگر اداروں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ہر سال درجنوں بلوچ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔