شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکوئٹہ،ایک لاش برآمد ، مند میں ایک شخص قتل، قاتل گرفتار

کوئٹہ،ایک لاش برآمد ، مند میں ایک شخص قتل، قاتل گرفتار

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق کوئٹہ دشت کلی ڈور سے ایک شخص کی لاش برآمد، مقتول کو سر پر پتھر مار کر ہلاک کیا گیا، شناخت لیاقت علی ولد امام بخش عمر 25 سال قوم بنگلزئی سکنہ دشت سے ہوئی۔ میت چیھپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

دوسری جانب مند میں چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، مبینہ قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مند سورو میں ایک شخص نے چھریوں کی وار سے عزیز احمد ولد محراب کو قتل کر دیا مند پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مبینہ ملزم صابر کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز